ابن السبیل
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - راہ گیر، مسافر۔ عشق فقیہ حرم، عشق امیر جنود عشق ہے ابن السبیل اس کے ہزاروں مقام ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ١٢٨ ) ٢ - جو شخص اپنے مال کا مالک ہو لیکن قبضہ نہ رکھتا ہو۔ (مقالاتِ شبلی، 169:1)
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اِبْن' کے ساتھ 'سبیل' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٤٧ء کو سب سے پہلے "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر